مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہورہی۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں۔
افغان وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خود کش حملے میں چھت اڑنے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔
چند روز قبل پشاور کی پولیس لائنز میں مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جانبحق اور200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ